تحصیل آفس دینہ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی،عوام لٹنے لگے

تحصیل آفس دینہ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی،عوام لٹنے لگے

دینہ(تحصیل رپورٹر )تحصیل آفس دینہ میں کرپشن کے بچُھو منڈلانے لگے ، عملہ افسران سمیت بھولے بھالے لوگوں کو ماموں بنانے لگا ، کرپشن کی بندر بانٹ عروج پر پہنچ گئی ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق دینہ تحصیل آفس میں عملہ کرپشن کرپشن کھیلنے لگا ، معمولی دکانداروں سے لے کر بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں سے رشوت وصول کر کے کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ گردونواح علاقہ جات میں اکثر دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ، ذرا سی سختی پر کاغذی گھوڑے دوڑا کر فرضی کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ’’سب او کے ‘‘کی رپورٹ کر کے کارکردگی دکھائی جاتی ہے۔ اور اصلی گراں فروشوں اور دیہاتوں میں کریانہ فروشوں کو رشوت کے عوض کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...