چین :تاریخی ورثہ کی حفاظت کا فورم یونیسکو کے 83ارکان سمیت دنیا بھر سے 65ممالک کے نوجوانوں کی شرکت

چین :تاریخی ورثہ کی حفاظت کا فورم یونیسکو کے 83ارکان سمیت دنیا بھر سے 65ممالک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین میں تاریخی ورثہ کی حفاظت کے فورم میں دنیا بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی ، چین کے صوبہ ہونان کے شہر چھینگشا میں بین الاقوامی فورم برائے حفاظت تاریخی ورثہ میں دنیا بھر سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔ معروف چینی اخبار چائناڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چھینگ شا کے سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے 83اراکین سمیت دنیا بھر کے 65ممالک سے نوجوان افراد نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی افتتاحی تقریبات کے ساتھ ساتھ تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لئے منعقدہ فورم میں بھی بھرپور شرکت کی ۔ یہ فورم 1000سال پرانی عمارت یولو اکیڈمی میں منعقد کیا گیا۔ فورم کے مبارکبادی پیغام میں چینی نائب وزیراعظم لیویان ڈونگ نے نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں ۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ایرنیا بوکووا نے افتتاحی تقریب پر اپنا ویڈیو پیغام بھیجا ۔ چینی شہر چھینگ شا کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے متصل ہونے کی وجہ سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔

تاریخی ورثہ