لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو خود مختار صوبہ بنائے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت

لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو خود مختار صوبہ ...

ملتان(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو خود مختار صوبہ بنائے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل آف پنجاب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نصیر بھٹہ کو 4 مئی کو عدالت میں طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو خود مختار صوبہ بنائے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں مسٹر جسٹس یاور علی نے ایڈوکیٹ کاشف ندیم ملک کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ خادم ندیم ملک محمد یوسف زبیر سمیت دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر