بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کیخلاف جامعہ زکریا کے طلبہ سراپا احتجاج
ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں ایم ایس ایف ،بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ،پختون سٹوڈنٹس اور جٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے ابوبکر ہال سے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
لے کر بنک چوک تک واپڈا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاء نے یونیورسٹی کے مین گیٹ کوبند کرکے بوسن روڈ پر احتجاج کیا۔ریلی کی قیادت ایم ایس ایف کے صدر علی پہلوان نے کی ‘طلبہ نے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی‘طلبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا‘طلبہ کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں بجلی ہے اور نہ پانی ہے ‘طلبہ پینے کے پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں‘ یونیورسٹی میں 10سے15گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے‘طلبہ نفسیاتی مریض بن رہے ہیں سٹوڈنٹس کا چارٹر آف ڈیمانڈ یہ ہے کہ ہوسٹل میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے لئے ڈبل فیز لگایا جائے‘ ہر ہاسٹل میں پانی کی ٹینکیاں نصب کی جائیں انتظامیہ کو ایک دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
ریلی