کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،شمیم ممتاز

کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،شمیم ممتاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا ہے کہ پی پی پی چیئر مین بلا ول بھٹو زردا ر ی نے سندھ کا بینہ کے اجلا س میں کرا چی کے تر قیا تی منصو بو ں کو تر جیحی بنیا دوں پر مکمل کر نے کی ہدا یت دی ہے تا کہ کرا چی کی رو شنیا ں دو با ر ہ بحا ل کی جا سکیں ۔یہ با ت انہو ں نے محکمہ سما جی بہبو د کے تحت کرا چی میں جا ر ی تر قیا تی اسکیمو ں کے سلسلے میں صوبا ئی وزیر ورکس اینڈ سروسز امدا د پتا فی سے اجلا س کے دورا ن کہی ۔انہو ں نے کہا کہ افسرا ن کی نا اہلی ،عد م دلچسپی اور نا قص منصو بہ بندی کی وجہ سے تر قیا تی منصو بہ طویل عر صہ سے تا خیر کا شکا ر ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ کی ذمہ دا ر یا ں سنبھا لتے ہی انہو ں نے متعلقہ انجینئر ز اور ٹھیکیدا رو ں سے متعدد اجلا س کئے ہیں اور منصو بو ں کی تکمیل کی حتمی تا ریخ دینے کی ہدایت دی لیکن افسو س کی با ت ہے ہر با ر نئی تا ریخ دی جا تی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کو ر نگی نمبر 5میں 314,540ملین رو پے کی لا گت سے 2011میں اسٹریٹ چلڈر ن بحا لی مر کز کی تعمیر کا آغا ز ہوا لیکن 6سال گزر نے کے با وجو د اسکیم مکمل نہیں کی گئی ۔2014امبریلہ اسکیم کے تحت 199,910ملین رو پے کی لا گت سے صو بے کے پندرہ خصو صی بچو ں کے مر ا کز کی اپ گریڈ یشن کا آغا ز کیا گیا ۔اس اسکیم کے تحت محفظ گلبر گ کرا چی میں قائم خصو صی بچو ں کے مر کز کا کا م ہو ا ہے اور ملیر میں قا ئم مر کز پر کا م جا ر ی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مر کز کی اپگریڈیشن کا ٹینڈر حا ل ہی میں جا ر ی کیا گیا ہے باقی مرا کز کی اپگریڈیشن تا خیر کا شکا ر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ امبریلا اسکیم کا تصو ر ہی نا قص ہے ۔جس میں صو بہ کے دور درا ز علا قو ں کی اسکیمیں ایک چھتری کے تحت شا مل کی جا تی ہیں ۔جس پر عملدرآمد اور ما نیٹرنگ میں مشکلا ت پیش آتی ہیں ۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر ورکس اینڈ سر وسز امدا د پتا فی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شا ہ نے جا ر ی تر قیا تی منصو بو ں کو جلد از جلد مکمل کر نے کے سخت احکامات جا ر ی کئے ہیں ۔انہو ں نے صوبا ئی مشیر محکمہ سما جی بہبو د کو یقین دلا یا کہ کرا چی میں جا ر ی محکمہ سما جی بہبو د کے تر قیا تی اسکیمو ں کو جلد مکمل کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈر ن بحا لی مر کز پر 92فیصد کا م ہو چکا ہے ۔آئندہ ما ہ کی 15تا ریخ تک سینٹر کے 2بلاک محکمہ سما جی بہبو د کے حوالے کر دیئے جا ئیں گے ۔سو شل ویلفیئر انسٹیٹیو ٹ گلشن اقبا ل کی اپ گریڈیشن اسکیم جو ن 2017میں مکمل ہو جا ئے گی ۔نیو کرا چی میں زیر تعمیر سینئر سٹیزن بحا لی مر کز جو ن 2017تک مقررہ وقت سے ایک سال قبل محکمہ سما جی بہبو د کے حوالے کر دیا جا ئے گا ۔جبکہ ملیر، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور لیا ر ی میں قا ئم خصو صی بچوں کے مرا کز کی اپ گریڈیشن اسکیمو ں پر کا م کا آغا ز جلد کیا جا ئے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر