کردار پر شک‘ نوعمر بیٹے نے ٹوکے سے وار کرکے حقیقی ماں مار ڈالی
بورے والا (تحصیل رپورٹر)بورے والا کے نواحی گاؤں میں نو عمر بیٹے نے ٹوکے کے پے در پے وار کر کے حقیقی ماں کو قتل کر دیا ملزم کو اپنی ماں کے کردار پر شک تھا واقعات کے مطابق نواحیگاؤں چک 102/EBمیں آج علی الصبح 14سالہ بیٹے محمد محسن جٹ نے اپنی 45سالہ والدہ فضیلت بی بی زوجہ محمد اشفاق جٹ کے سر میں ٹوکے کے وار کر کے شدید مضروب کر دیا اور فرار ہو گیا فضیلت بی بی کو شدید مضروبی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا تھا مگر وہ ہسپتال میں چند گھنٹے بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ذرائع کے مطابق فضیلت بی بی چار بچوں کی ماں تھی اور اْس کا کردار گھر والوں کی نظر میں مشکوک تھا ابھی وہ چند روز قبل ہی گاؤں کے ایک ملنگ کے ساتھ ڈیرہ غازی خاں میں ایک ہفتہ گزار کر واپس آئی تھی ملنگ مذکورہ کا اس کے گھر آنا جانا تھا اور ملزم کا ٹارگٹ ملنگ بھی تھا تا ہم آج وہ ان کے گھر نہیں آیا تو بچ گیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ شیخ فاضل موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی.