جے ایس بینک اور دیوان موٹرز کے درمیان معاہدے پر دستخط

جے ایس بینک اور دیوان موٹرز کے درمیان معاہدے پر دستخط

کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ایس بینک اور دیوان موٹرز (BMW Pakistan) کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے ۔معاہدے کے مطابق دیوان موٹرز نے صارفین کے لیے لگژری کار فنانس کی پیشکش کی ہے ۔معاہدے کے ذریعہ جے ایس بینک صارفین کو ایک آسان طریقہ کار کے ساتھ ساتھ آسان ماہانہ اقساط کے ذریعہ BMW XIکار فراہم کرے گا ۔جے ایس بینک کی جانب سے اس پیشکش میں انشورنس کی سہولت اور قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے جو صارفین میں بے حد مقبول ہوگی ۔جے ایس بینک پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک کا حامل بینک ہے جو بہت کم عرصہ میں صارفین میں مقبول ہوگیا ہے ۔157شہروں میں307برانچز کے علاوہ ایک انٹرنیشنل برانچ بھی ہے ۔جے ایس بینک کی جانب سے فوری طور پر بنا کسی پریشانی کے جے ایس کارآمد کے ذریعہ کار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر