یوبی ایل کا اسلام آباد میں جدید ترین رابطہ مرکز کا افتتاح

یوبی ایل کا اسلام آباد میں جدید ترین رابطہ مرکز کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)پاکستان کے بہترین بینک برائے 2016 ء یو بی ایل نے حال ہی میں اسلام آباد میں اپنے جدید ترین رابطہ مرکز (Contact Center) کا افتتاح کیا ۔ اسلام آباد کے علاقے ، G6، میں واقع یہ مرکز یو بی ایل کا تیسرا مرکز ہے جو بینک کے صارفین کو بینکاری کی مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔130 نشستوں کی صلاحیت کے ساتھ یہ مرکز ان باؤنڈ،ٹیلی سیلز،کال بینک میل روم اور سوشل میڈیا کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یو بی ایل کے صدر اورسی ای او، وجاہت حسین نے یو بی ایل رابطہ مرکز کا افتتاح کیا اس موقع پر یو بی ایل کی ڈپٹی سی ای او، سیما کامل اور بینک کے دیگر سینیئر ایگزیکٹوز ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کرنے والے گروپ کو رابطہ مرکز کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیاکہ یہ کس طرح پاکستان کے معروف بینکنگ رابطہ مراکز میں ابھر کے سامنے آیا ہے۔بعد ازاں، گروپ کو رابطہ مرکز کا خصوصی دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے ٹیم کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔