احمر علی نے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

احمر علی نے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سید احمر علی نے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کی ذمہ داری سنبھال لی،کونسل ہال بلدیہ کورنگی میں حلف برداری کی تقریب میں وائس چیئر مین سید احمر علی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا یا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا ،ایم پی اے عامر معین پیرزادہ ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد ،ضلع کورنگی کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور ضلع کونسل کورنگی کے اراکین نے شرکت کی اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور عوامی تجاویز کی روشنی میں ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کراچی کا ماڈل ضلع بنا یا جائیگا ضلع کورنگی کے بلدیاتی سربراہان نے کہاکہ نامساعد حالات اور درپیش مالی بحران کے باوجود عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ باہمی ٹیم ورک کے ذریعے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے ضلع کونسل کورنگی کے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کے لئے اپنی یوسیز میں عوام سے رابطہ رکھیں اور روزہ مرہ کے بنیادی بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...