چوہدری نثارعلی خان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،رشیداحمدخان

چوہدری نثارعلی خان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،رشیداحمدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما ء و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی پاکستان اور عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں آج تک ان پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگا نہ ہی انہوں نے کبھی کرپشن کی ،انہوں ہر موقع پر صرف اور صرف پاکستان کی بات کی ان پربے جا تنقید کرنیوالے خود کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت چوہدری نثارعلی خان پربلاجواز تنقید کرکے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہو یا پیپلز پارٹی انہیں عوام مسترد کرچکے ہیں چکوال کے حالیہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی23میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونیوالے امیدوار ملک شہریارخان کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کیے ہیں اور جتنے ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹ مسلم لیگ ن نے اس ملک کو دیے ہیں کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔