تجاوزات کے خاتمے کیلئے مہم چلائی جائے گی،چیف سیکرٹری سندھ

تجاوزات کے خاتمے کیلئے مہم چلائی جائے گی،چیف سیکرٹری سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی کو ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے جامع اور کار آمد ٹریفک مینجمنٹ سسٹم پر مبنی لائحہ عمل وضع کریں اور دو روز میں رپورٹ پیش کریں۔ وہ بدھ کو اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں طے کیا گیا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نظام میں شامل بے ضابطگیوں کا قلع قمع کرنے کے سلسلے میں ممنوعہ اوقات میں شہر کے اندر ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے ،ایمرجنسی لائیٹس ،ہائی فریکونسی لائٹس ، رنگین اور سیاہ شیشے، ہوٹرز، فینسی نمبر پلیٹ، سرکاری نمبر پلیٹس کے ناجائز استعمال اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کے خلاف مستقل بنیاد پر مہم چلائی جائے گی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں بحیثیت مجموعی ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی، سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان، کمشنراعجاز احمد خان، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، ڈی آئی جی ٹریفک آصف علی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔