اوورسیز پاکستانیز کمیشن فاؤنڈیشن کا بارسلونا کا دورہ

اوورسیز پاکستانیز کمیشن فاؤنڈیشن کا بارسلونا کا دورہ

بارسلونا ( نامہ نگار خصوصی)اسپین کے شہر بارسلونا میں مشہور بزنس مین ایوارڈ یافتہ چوہدری امانت حسین مہر کی میزبانی اور آرگنائزر حافظ عبدالرزاق صادق، چوہدری امتیاز آکیہ کی کوششوں سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن فاؤنڈیشن کا دورہ اسپین بارسلونا کامیاب راہا۔ جس کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا اورا سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف صحافی شفقت علی رضا نے ادا کیئے اس تقریب میں قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ او پی ایف کمشنر محمد افضال بھٹی، وائس چیئرپرسن کیپٹن خالد شاہین بٹ،سوشلسٹ پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی خوسے ساراگوسا. میزبان چوہدری امانت حسین مہر. محمد اقبال چوہدری. حافظ عبدالرزاق صادق . جاوید مغل. شاہد احمد شاہد. کامران خان اور آصف رضا نے خطاب کیا. چوہدری امانت حسین مہر حافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری امتیاز آکیہ کی کوششوں سے اس کنونشن میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اور تمام دوستوں نے یکجا ہوکر اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے کمیشن کے کمشنر اور وائس چیئرپرسن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ وہ جس طرح اسپین میں کھیلوں ، عوام کے فلاح و بہبود اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ویسے ہی بیرون ملک پاکستانی عوام کے مسائل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کمیشن کو بتائیں گے۔محمد اقبال چوہدری نے دیار غیر میں پاکستانی عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا ۔ حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک بہت زیادہ مسائل ہیں جن کا فوری طور پر حل ہونا چاہیے۔ او پی ایف کمشنر محمد افضال بھٹی اور وائس چیئرپرسن کیپٹن خالد شاہین بٹ نے کہا ہم نے بہت سے مسائل حل کروائے ہیں جن میں سمندر پار پاکستانی عوام کی اربوں روپے کی مالیت کا ناجائز قبضہ ختم کروا کر اراضی کی واپسی اور لاہور راولپنڈی ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی ڈویثزن سمندر پار پاکستانی عوام کے لیئے الگ پولیس سٹیشنز قائم کروانا تاکہ وہ با آسانی مافیا سے چھٹکارا حاصل کر سکیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...