صفدرعباسی اور ناہید خان کی پی ایس پی کے احتجاج میں شرکت

صفدرعباسی اور ناہید خان کی پی ایس پی کے احتجاج میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ورکرز کے صدرصفدر عباسی اور ناہید خان نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر پاک سر زمین پارٹی کے احتجاج میں شرکت کی اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی ،صفدر عباسی اور ناہید خان نے احتجاج کے شرکاء4 سے اظہار یکجتی کیا اور کہا کہ سندھ حکومت یا تو رینجرز کو اختیارات دے یا وفاقی حکومت کے آگے سرینڈر کرے، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین و صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں، 16 نکات عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہیں، ناہید خان نے کہا کہ سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے پاکستانیوں کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں،حکمرانوں نے سب سے زیادہ ریونیو کمانے والے شہر کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔ہم پاک سرزمین پارٹی کے 16 نکات کی تائید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اشرافیہ ملک کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، ہم ہر اس شخص کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں جو پاکستان کے مفادات کی بات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت شرم کرے ایک جماعت صاف پانی کیلے گزشتہ 2 ہفتوں سے احتجاج کر رہی ہے اور کس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، ناہید خان نے کہا کہ سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے،مصطفی کمال کو شاباش دیتی ہوں کہ وہ اپنی مخالف جماعت کے مئیر کیلئے بھی اختیارات مانگ رہے ہیں،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر