ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فائر اینڈ سیفٹی سیکشن کی جانب سے زون میں موجود یونٹس کے صنعتی ملازمین کو کسی بھی ہنگامی و قدرتی آفات سے نمٹنے اور قبل از وقت آگ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور آگ بجھانے کا تربیتی پروگرام 2017 کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 4 صنعتی یونٹس کے ملازمین کو تھیوری و عملی مشقیں اور کلاسز کرائی گئیں ۔ جس میں شرکا نے بھرپور حصہ لیا ۔چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی ممتازعلی شاہ نے فائر اینڈ سیفٹی آگاہی اور تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو مزید بہتر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔واضح رہے کہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں خواتین ورکرز کی کثیر تعداد ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انچارج فائر اینڈ سیفٹی سیکشن ارشد کھوسہ نے دوران تربیت بتایا کہ گزشتہ سال اس تربیتی پروگرام میں 115صنعتی اہلکاروں کو ٹریننگ کرائی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر