کراچی ، سرکاری گاڑیاں جانورڈھونے کیلئے استعمال کی جانے لگیں

کراچی ، سرکاری گاڑیاں جانورڈھونے کیلئے استعمال کی جانے لگیں

کراچی (کرائم رپورٹر)سادہ لباس پولیس اہلکار بغیر تھانے کے نام کی موبائل کاغلط استعمال کرنے لگے سرکاری گاڑیوں کو جانور ڈھونے کے کام میں استعمال کیا جانے لگا۔ذرائع کے مطابق ایک بغیر تھانے کے نام کی پولیس موبائل میں گائے کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے سائٹ ایریا کی جانب لے جایاگیا، ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پرتھانے کانام درج نہیں تھا لیکن ایس پی ڈی 074 کی نمبر پلیٹ موجودتھی۔ پولیس موبائل پر خدمت کے لیے کوشاں کا پولیس نعرہ بھی درج تھا۔یاد رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کی تمام گاڑیوں پرادارے اورتھانے کا نام درج کرنے کی ہدایات کی دی تھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر