گوجر خان میں نوجوان نے 3دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

گوجر خان میں نوجوان نے 3دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

گوجرخان(اے این این)سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکی سے دوستی کا شاخسانہ ، گوجرخان کے گنجان آباد علاقے وارڈ نمبر11میں تین نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد شہباز ولد محمد شہزاد نے طیش میں آکر 3 نوجوان دوستوں کو پے درپے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ گوجرخان پولیس نے اطلاع ملنے پر نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ھیڈکواٹر ہسپتال گوجرخان پہنچائیں ۔پولیس کے مطابق مرنے والے عمر نامی نوجوان کی ملزم کی بہن کیساتھ دوستی تھی جس کا پتہ چلنے کے بعد شہباز نے عمر کو منع کیا مگر وہ اس کے باوجود لڑکی کیساتھ رابطے میں رہا۔ایس ایچ او شیخ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ ملزم نے طیش میں آکر تینوں دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔قتل ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 19 سے 20 سال ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم آلہ قتل سمیت خود تھانے پہنچ گیا ۔ مقتولین کے نام بدرعلی ،عبدالرحمن اورعمر بتائے جاتے ہیں ۔مقتولین آپس میں گہرے دوست تھے، ملزم مقامی کیبل آپریٹر کا بھتیجاہے ۔تہرے قتل کی اس ہولناک واردات کے باعث شہر میں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

3قتل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر