ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کو راولپنڈی سے لاہور تبدیل کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کو راولپنڈی سے لاہور تبدیل کر دیا گیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کو راولپنڈی سے لاہور تبدیل کر دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر اس سے قبل بھی سپیشل سنٹرل جج راولپنڈی، احتساب عدالت، بینکنگ کورٹ ،ایڈیشنل سیشن جج رالپنڈی اور صارفین کی خصوصی عدالت کے جج رہ چکے ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کی بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری ہوا تو ایماندار ،محنتی اور لگن سے عدالتی کام کرنے والے جوڈیشنل افسران اور عدالتی اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عدالتی عملہ کا کہنا ہے کہ سہیل ناصر تجربہ کارکہنہ مشق جج اور انہوں نے ہمیشہ کام کرنے والے عدالتی عملے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...