دلائی لامہ کا دورہ اروناچل‘ چین نے متنازعہ علاقوں کے نام تبدیل کر دئیے

دلائی لامہ کا دورہ اروناچل‘ چین نے متنازعہ علاقوں کے نام تبدیل کر دئیے

بیجنگ(آئی این پی)چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر متنازع علاقوں کے نام تبدیل کر دیے،گذشتہ روز کیا گیا یہ اعلان بظاہر تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کے ان علاقوں میں دورہ کرنے کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔رواں ماہ 81 سالہ دلائی لاما نے بھارت کے شمال مشرقی دور افتادہ علاقے اروناچل پردیش کا دورہ کیا تھا۔چین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑا اور انھوں نے بھارت کو چینی مفادات کو نقصان پہنچانے سے خبردار کیا۔چین کے اس اقدام کے بعدبھارت نے ابھی تک ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ۔چینی ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے جنوبی تبت میں چھ مقامات کے نام کو سٹینڈرڈ بنا دیا ہے جو کہ چینی علاقے ہیں مگر ان میں سے کچھ کو ابھی بھارت کنٹرول کر رہا ہے۔چین نے یہ اعلان دلائی لاما کا ایک ہفتہ طویل دورہ ختم ہونے کے ایک روز بعد کیا۔یہ پہلی بار ہے کہ چین نے متنازع علاقے میں کسی مقام کا نام تبدیل کیا ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر