پانامہ کا فیصلہ یقیناًآئین وقانون کے مطابق ہی آئیگا ، چوہدری سرور

پانامہ کا فیصلہ یقیناًآئین وقانون کے مطابق ہی آئیگا ، چوہدری سرور

لاہور(اے این این ) تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ یقیناًآئین وقانون کے مطابق ہی آئیگا ،ہمیں سپر یم کورٹ سے سو فیصد انصاف کی توقع ہے ،ملک کو پاؤں پر کھڑا کر نے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے ورنہ ملک مسائل کی دلدل میں داخل ہو تا رہے گا ،سیاسی جماعتوں کو سب سے پہلے ملک اور قوم کی فکر کر نی چاہیے ،عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی عوامی حقوق کی جنگ پوری دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے ۔ بدھ کے روز لاہور میں ایک تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہوئی ہے اور ہر پاکستان چاہتا ہے کہ ملک سے کل نہیں آج ہی کر پشن کا خاتمہ ہونا چا ہیے ۔

چوہدری محمدسرور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر