پولیس کرپشن کیس ،ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم

پولیس کرپشن کیس ،ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ پولیس کرپشن کیس کی سماعت پر تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی ہیں۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔بدھ کوکراچی کی احتساب عدالت میں سندھ پولیس میں سب سے بڑی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کو ریفرنس کی نقعول فراہم کردی گئی ملزمان میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ سابق ایس پی غلام نبی، میر محمد ابریجو، غلام رضا سولنگی، راجہ اشتیاق احمد،عبدالقادر سمیت ایاز حسین شامل ہے نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لئے کی گئیں جعلی بھرتیوں کے زریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے گئے بھرتیاں کانسٹیبلز. کمپیوٹر آپریٹر. اور دیگر عہدوں پر کی گئیں ۔غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے عملے کی تنخواہیں جاری ہوتی رہی نیب کا مزید کہنا تھا کہ پسندیدہ امیدواروں کو بغیر تحریری اور جسمانی ٹیسٹ کے بھرتی کیا گیا۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال،کرپشن،اقربا پروری اور دیگر دفعات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر