اسکول مسمار کیس ،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسکول مسمار کیس ،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سولجر بازار میں اسکول کی تاریخی عمارت مسمار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ایف آئی اے انسپکٹر سمیت 3 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی پر پولیس کے حوالے کردیا۔بدھ کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے سولجر بازار میں قائم اسکول کی تاریخی عمارت کو مسمار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی سمیت 2 ملزمان ذولفقار اور امین کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے پیش ہوکر عدالت سے ملزمان کو 14 جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کا موقف سنتے ہوئے مقدمہ میں گرفتار ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی سمیت 3 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ ملزمان گذشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کی جانب سے ملزمان کی ضمانت مسترد کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ملزمان کیخلاف تھانہ سولجر بازار میں سندھ کلچرل ہیرٹیج پریزرویشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے ایٹ کے تحت محکمہ ثقافت کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر