محکمہ وومن ڈویلپمنٹ اور سندھ بینک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

محکمہ وومن ڈویلپمنٹ اور سندھ بینک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (اکنامک رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے وومن ڈویلپمنٹ ارم خالد نے گزشتہ روز سندھ بینک کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت صوبہ سندھ کی انٹرپرینیور / ہنرمندخواتین کو سود سے پاک قرض فراہم کیا جائے گا ۔سندھ بینک صوبے کی انٹرپرینیور / ہنرمندخواتین کو تین سال کے لیے 50ہزار روپے تک بلا سود قرض فراہم کرے گا جس کو یہ خواتین ماہانہ اقساط میں بآسانی ادا کرسکیں گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...