بھکی پاور پلانٹ سے آئندہ 30سال میں 320ارب کی بچت ہوگی: احدچیمہ

بھکی پاور پلانٹ سے آئندہ 30سال میں 320ارب کی بچت ہوگی: احدچیمہ

شیخوپورہ (آئی این پی ) قائداعظم تھرمل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احدچیمہ نے کہا ہے بھکی پاور پلانٹ سے 1180میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ، منصو بے پر 77ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، شفافیت سے 53ارب روپے کی بچت کی گئی ہے،آئندہ 30سال میں منصوبے سے 320ارب روپے کی بچت ہوگی۔گزشتہ روز شیخوپورہ میں بھکی پاور پلانٹ کی تقریب کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے احدچیمہ کا مزید کہنا تھا بھکی پاور پلانٹ کی کم مدت میں تکمیل عالمی ریکارڈ ہے،بھکی پاور پلانٹ کی بجلی 7روپے 37پیسے فی یونٹ دستیاب ہوگی۔جبکہ اس موقع پر بھکی پاور پلانٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر مالنکس ان نے منصوبے کی تکمیل میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر