صوابی میں جے یو آئی (نظریاتی) پاکستان کے انتخابات مکمل
صوابی( بیورورپورٹ)سابق ایم این اے شیخ القر آن مولانا خلیل احمد مخلص جے یو آئی ( نظریاتی) پاکستان کے مرکزی امیر جب کہ مولانا محمود الحسن ہاشمی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں جے یو آئی کے مرکزی شوریٰ کا اجلاس قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی کی صدارت میں ہوا جس میں مرکزی شوریٰ کے اراکین ، صوبہ سندھ سے عزیز احمد شاہ امروٹی ، مولانا نور الہادی ، صوبہ پنجاب سے امیر قاری اکمل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی امیر کے عہدے کے لئے مولانا خلیل احمد مخلص اور مولانا طاہر بنوری کے نام پیش کئے گئے جس پر چاروں صوبوں اور مرکزی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت سے مولانا خلیل احمد مخلص کو مرکزی امیر اور مولانا محمود الحسن ہاشمی کو سیکرٹری جنرل منتخب کئے مرکزی نائب امراء کے لئے خیبر پختونخوا سے مولانا زبیر البازی ، پنجاب سے قاری اکمل اور صوبہ سندھ سے امروٹی خاندان کے عظیم فر زند ، مولانا عزیز احمد شاہ جب کہ بلو چستان سے مولانا عبدالقادر لونی ، جوائنٹ سیکرٹریز کے علاوہ زبیر انجم ، مرکزی ناظم مالیات عبدالستار چشتی ، سیکرٹری اطلاعات اور خان عبدالغفار خان مانسہرہ مرکزی سالار اعلیٰ منتخب کئے گئے اس موقع پرصوبائی سیکرٹری جنرل حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ نے مولانا خلیل احمد مخلص سمیت تمام اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص نے کہا کہ اپنے حلقے سمیت پورے ملک میں جماعتی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اسلامی سیاست میں ایک مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو اس ملک میں دین کی سر بلندی اور عوام کے حقوق کے لئے میدان عمل میں ہوں۔آج دنیا بھر میں مغرب اور یورپ اسلام کے حوالے سے جو اقدامات اُٹھا رہے ہیں ان کی سرکوبی کے لئے اور دنیا کی سیاست میں یہود و عیسائی جو کچھ کر رہے ہیں ان کا راستہ روکنے کے لئے اگر درست صحیح قیادت نہ ہو تو پھر اسلام کے نام پر کھیل کھیلنے میں دنیا جر کر دار ادا کر رہی ہے وہ پھیل کے رہے گا#