حکومت یو آر ڈی او سے مکمل تعاون کرے گی ،تحصیل نائب ناظم نوشہرہ

حکومت یو آر ڈی او سے مکمل تعاون کرے گی ،تحصیل نائب ناظم نوشہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ثقافتی ورثے کے پروگرام روایتی موسیقی کے فروغ کیلئے یو آر ڈی او کے پروگرام RICH کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ہر قسم کی مالی امداد بھی فراہم کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ کے گاؤں نندرک میں مقامی نوجوان نسل کی بڑی تقریب سے خطاب کررہے تھے نائب ناظم تحصیل نوشہرہ زرعالم خان نے کہا کہ محکمہ ثقافت حکومت خیبرپختونخوا کے تعاون سے صوبے کی تمام تحصیلوں میں ایک ساتھ شروع کیاگیا ہمارا صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اس خوف کو ختم کرنے کیلئے ایسی تقریبات منعقد کرنا ضروری ہے انہوں نے URDO کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر