چکدرہ ،تحصیل ادینزئی ٹریفک حادثہ میں زخمی نوجوان چل بسا

چکدرہ ،تحصیل ادینزئی ٹریفک حادثہ میں زخمی نوجوان چل بسا

چکدرہ( نامہ نگار) تحصیل ادنیزائی ٹر یفک حادثات میں دو نوجوان جان بحق تفصیلات کے مظابق گزشتہ روز شہباز شہید چوک اوچ میں تیز رفتار موٹر کار کے ٹکر سے شدید زخمی ہونے والے محمد الیاس سکنہ خونانو بابا اوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا یاد رہے کہ اوچ چوک میں سپیڈ بریکر نہ ہونے کیوجہ سے چند مہینوں کے دوران تین افراد جان بحق ہوئے جس کے خلاف گز شتہ روز اوچ کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اور محکمہ این ایچ اے کے خلاف جی روڈ کو بلاک کرکے شدید نعرہ بازی کی اور سپیڈ بریکر بنانے کا مظالبہ بھی کیا لیکن انتظامیہ پر روڈ کھول دیا گیا دوسرا واقعہ جنگوتحصیل آدینزئی دیر لوئرکا جواں سال رہائشی فرمان ولد رسول خان جوکہ کرش سے بھری ٹرالی میں بیٹھاہواتھاگرنے اور ٹرالی کے نیچے آکر کچلنے سے جاں بحق ہوگیاہے،بعداَزاں متوفی کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر