سخاکوٹ میں تیز رفتار موٹر کار الٹنے سے خاتون جان بحق ، خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

سخاکوٹ میں تیز رفتار موٹر کار الٹنے سے خاتون جان بحق ، خاتون سمیت تین افراد ...

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان ) سخاکوٹ میں تیز رفتار موٹر کار الٹنے سے خاتون جان بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک تیز رفتار موٹرکا نمبرPSS255این سی پی جیسے ڈرائیور اعجازولد شمس الاسلام سکنہ شرینگل دیر اپر چلا رہا تھا کہ غاور کلے سخاکوٹ جہازونوڈاگ سخاکوٹ جاتے ہوئے غاورکلے پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار افراد الطاف حسین ولد گل رحمان ، الطاب ولد امیر محمد، اور دوبہنیں مسماۃ (ک) اور مسماہ (ز) دختران سیدعالم شدید ہوگئی ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دئے گئے جہاں پر مسماۃ (ز) چوبیس گھنٹے کی موت وحیات کے کشمکش میں مبتلا ہو نے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...