تحصیل پبی میں کھلے عام ملٹی نیشنل برانڈ کے نام سے جعلی مشروبات فروخت

تحصیل پبی میں کھلے عام ملٹی نیشنل برانڈ کے نام سے جعلی مشروبات فروخت

پبی ( نما ئندہ پاکستان) تحصیل پبی میں کھلے عام ملٹی نیشنل برانڈ کے نام سے جعلی مشروبات فروخت ہو رہے ہیں جعلی مشرو بات کے زریعے کھلے عام موت کے سوداگر موت کو فروخت کر رہے ہیں اور انتظا میہ نے ان موت کے سوداگروں کو کھلے چھٹی دی ہے تفصیلات کے مطا بق تحصیل پبی کے دیہات بانڈہ نبی ،پبی ڈاگ بہسود ،پناہ کوٹ ڈاگ اسما عیل اکبرپورہ وغیرہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کو کا کو لا ،سپرائٹ،فا نٹا پیپسی سیون اپ ،ڈیو،سٹنگ وغیرہ اور اس کے ساتھ ساتھ ریگولر بو تل تیار کر کے دیہاتوں میں کم قیمت میں فروخت کر رہے ہیں مو ت کے سودا گر کھلے عام مار کیٹ میں یہ جعلی مشرو بات فروخت کر رہے ہیں اور دکا ندار اصلی بو تل کے نرخ پر فروخت کر تے ہیں ان جعلی مشرو بات کی و جہ محتلف بیما ریاں پھیل رہی ہے لیکن ان موت کے سوداگروں کو روکنے والا کو ئی نہیں اس دو نمبر کارو بار پر ضلعی انتظا میہ نے مکمل خا مو شی اختیار کی ہے جس کی و جہ سے یہ مو ت کے سوداگرز دیدہ دلیری سے اپنے اس غیر قا نو نی کا روبار کو پھیلا رہے ہیں

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر