بجلی نہ ہونے سے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،تحصیل ناظم مٹہ

بجلی نہ ہونے سے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،تحصیل ناظم مٹہ

مٹہ( نمائندہ پاکستان ) تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ مٹہ میں بجلی کی بندش سے عوام کے دکھ درد سے باخبر ہوں اور اس سلسلے میں ذمہ دار احکام سے باقاعدہ بات چیت ہورہی ہے اورانشاء اللہ بہت جلد مٹہ کی حصے کی بجلی مٹہ کو مہیا کرنا ممکن ہوگی انہوں نے کہا کہ مٹہ کی عوام کی دکھ درد میں وہ برابر کی شریک ہے اور کسی کوبھی مٹہ کی عوام اور علاقے کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہے اور عوام ہی کیساتھ رہینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت مٹہ میں جاری بجلی کی ناروا بندش کی بارے میں واپڈا کے اعلیٰ احکام سے بات چیت میں ہے اور ان لوگوں پر واضح کیا ہے کہ مٹہ کی عوام کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرینگے اور مٹہ کی حق لیکر رہنگے انہوں نے کہا کہ عوام تسلی رکھیں مٹہ کی حصے کی بجلی ہر صورت میں مٹہ کو دی جایئگی اور کسی کو بھی مٹہ کے حصے کی نجلی کسی اور علاقے کونہیں دینگے اور مٹہ کی حق مٹہ کی عوام کو دیکر دم لیں گے

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر