نوشہرہ کلاں ،خویشگی اوردیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

نوشہرہ کلاں ،خویشگی اوردیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) خویشگی، نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نوشہرہ محکمہ آبپاشی کی نہروں پر عدم توجہی کے خلاف عوام کا نوشہرہ پریس کلب کے سامنے واپڈا اور صوبائی حکومت و وزارت آبپاشی اور محکمہ آبپاشی کے خلاف زبردست نعرے بازی وفاقی اور صوبائی حکومتیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اگر لوڈشیڈنگ پر ایک ہفتے کے اندراندر قابو نہ پایاگیا تو جلاؤ گھیراؤ پر مجبور ہوجائیں گے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل کے رہنما زاہد خان کی قیادت میں نوشہرہ پریس کلب کے سامنے عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اعجازایڈوکیٹ، ناظم انعام خٹک اور فریے خان بھی موجود تھے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خویشگی، اور پورے ضلع میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام بری طرح متاثرہورہے ہیں کاروبار اور تیار فصلیں تباہ ہورہی ہے اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندراندر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیاتو جلاؤ گھیرا ؤ کاسلسلہ شروع کردیں گے کیونکہ زمیندار کی تیار فصلیں تباہی کے دہانے پر لا کھٹرے ہیں نہریں خشک ہونے کو ہیں اور صوبے میں ہر طرف لوڈشیڈنگ نے قوم کا جینا محال کرکے رجھ دیا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ اپنے وزرا ء سمیت چین میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے قوم جانتی ہے کہ جس وقت سی پیک میں صوبے کے حقوق کے لئے ااواز بلندی کا وقت تھا اس وقت وزیر اعلیٰ عمران خان کو خوش کرنے کیلئے کنٹینر پر ناچ رہا تھا اور اب سی پیک منصوبے کے نام پر قومی دولت پر سیر سپاٹوں میں لگے ہوئے ہیں جن کا منہ بولتا ثبوت وزرا ء کی سلفیاں ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...