کوہاٹ ،گھر کی شہتیرٹوٹنے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

کوہاٹ ،گھر کی شہتیرٹوٹنے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے نواحی علاقہ غوریزئی میں مکان کی چھت کا شہتیر ٹوٹنے سے دو کمسن بہن بھائی بہن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ذرائع کے مطابق کوھاٹ کے نواحی علاقہ غوریزئی میں قاضی محمد نذیر کے گھر میں واقع کمرے کی چھت کا شہتیر ٹوٹ گیا جس کے ملبے تلے آ کر دو کمسن بہن بھائی چار سالہ حلیمہ بی بی اور تین سالہ عمر فاروق جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کے دیگر افراد جو کمرے سے باہر تھے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا علاقہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر دونوں بہن بھائیوں کو مردہ حالت میں باہر نکالا جس سے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر