اکوڑہ پولیس کی جوئے بازی کے اڈے پر چھاپہ سات افراد گرفتار

اکوڑہ پولیس کی جوئے بازی کے اڈے پر چھاپہ سات افراد گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اکوڑہ پولیس کی جوئے بازی کے اڈے پر چھاپہ سات افراد گرفتار ، تحریک انصاف کے کونسلر محبوب الٰہی کے گھر پر پولیس نے عوامی شکایات پر چھاپہ مار کر سات ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ محمدظاہر ولد گوہر، جوازولد ریاض کھوکر، طارق علی شاہ ولد گران بادشاہ، ذیشان حبیب ولد آمان ، مہران ولد محبوب الٰہی ، ذاہد ولد شہزاد کو رقم سمیت گرفتا ر کرکے 6GO15AAکے تحت مقدمات درج کرائے گئے ۔ عدالت نے تما م ملزمان کو ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہر ہ نے عوامی شکایات پر اکوڑہ خٹک سرکل کے ڈی ایس پی عدنا ن اعظم خان و ایس ایچ او باروز خان نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اکوڑہ خٹک کے علاقے محلہ شیخان میں تحریک انصاف کے منتخب جنرل کونسلر محبو ب الٰہی کے گھر پر پولیس کی کامیاب کاروائی کر تے ہوئے جوئے بازی میں مشعول ملزمان کو گھیر لیا گیا ۔ داؤ پر لگی ہو ئی رقم پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیکر سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مرکزی ملزم محبوب الٰہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر