کوہاٹ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں

کوہاٹ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) واپڈا کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کوھاٹ کینٹ بہادر کالونی کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ‘ کوھاٹ پنڈی روڈ بلاک‘ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ قبول نہیں‘ بل ادا کرتے ہیں تو بجلی بھی 24 گھنٹے فراہم کی جائے ورنہ بہلوں کی ادائیگی روک دی جائے گی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے خواتین مظاہرین کا مطالبہ‘ ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی مداخلت پر احتجاج ختم‘ واپڈا حکام کو صورت حال میں بہتری لانے کی ہدایات‘ تفصیلات کے مطابق بہادر کالونی کوھاٹ کینٹ کی خواتین نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوھاٹ پنڈی روڈ کو بلاک کر دیا خواتین مظاہرین کا موقف تھا کہ ہم بجلی بل کی باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں ٹیکس بھی دیتے ہیں مگر واپڈا 24 گھنٹوں میں صرف 5 یا 6 گھنٹے بجلی فراہم کرتا ہے جس سے ایک طرف پانی۰ کی قلت پیدا ہو گئی ہے تو دوسری طرف سے موسمی شدت اور مچھروں نے جینا حرام کر رکھا ہے غریب عوام کے ساتھ واپڈا کی یہ زیادتی ناقابل برداشت ہے اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں اور عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے اس موقعو پر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش ڈپٹی کمشنر اور واپڈا حکام کے ہمراہ وہاں پہنچے جن کے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئیں اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ایم پی اے نے واپڈا حکام کی صورت حال میں بہتری لانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔