مشال خان قتل کیس کا اہم نامزد ملزم اسحاق بھی گرفتار

مشال خان قتل کیس کا اہم نامزد ملزم اسحاق بھی گرفتار

تخت بھائی( تحصیل رپورٹر) عبدالولی خان یونیوسٹی کے طالب علم مشال خان کیس میں اہم پیش رفت مردان پولیس اور حساس اداروں نے چارسدہ کے علاقہ سر ڈہیری میں کامیاب کاروائی کرکے مشال خان قتل کیس میں نامزداہم ملزم اسحاق خان ولد مشتاق خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے مردان پولیس کے ترجمان کے مطابق مشال خان کیس میں نامزد ایک ملزم اسحاق خان ولد مشتاق خان کو سر ڈہیری (چارسدہ) سے گرفتار کرلیا گیا پولیس ملزم کی گرفتاری کو کیس کے سلسلے میں اہم پیشرفت قرار دے رہی ہے اور یہ کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید اہم گرفتاریا ں متوقع ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر