مردان یونیورسٹی میں مشال خان کو سازش کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا،فانوس گجر

مردان یونیورسٹی میں مشال خان کو سازش کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)مردان یونیورسٹی میں مشال خان کو سازش کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ عوامی ورکرز پارٹی اس قتل کی شدید مذمت کر تے ریاست سے مطالبہ کر تی ہے کہ قاتلوں کو فوری طو ر پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے صدر فانوس گجر ، جنرل سیکرٹری انجینئر حیدر زمان اور صوبائی صدر شہاب خٹک اور ضلعی تر جمان فضل رحیم یوسفزئی نے موضع زیدہ میں مشال خان کے والد کے ساتھ فاتحہ خوانی کرنے کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے مشال خان کو اس طرح قتل کرنا انتہائی سفاکانہ عمل ہے کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر تحقیقات کر کے ملزمان کو جلد سے جلد قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے بے گناہ شخص کو قتل نہ کر سکے عوامی ورکرز پارٹی ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اُٹھاتی رہے گی#