نیو سبزی و فروٹ منڈی کوھاٹ کا بجلی کی عدم فراہمی پر آڑھتیان کا احتجاجی مظاہرہ

نیو سبزی و فروٹ منڈی کوھاٹ کا بجلی کی عدم فراہمی پر آڑھتیان کا احتجاجی مظاہرہ

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) نیو سبزی و فروٹ منڈی کوھاٹ کا بجلی کی عدم فراہمی پر آڑھتیان کا احتجاجی مظاہرہ‘ تقریباً دو گھنٹے تک مین بنوں روڈ بلاک‘ ڈی ایس پی صدر کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر‘ نیو سبزی و فروٹ منڈی کوھاٹ کو عرصہ چار ماہ سے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے پر ٹی ایم او کے خلاف آڑھتیان نے احتجاجی جلوس نکالا جس نے نہر پل کے قریب بنوں روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیاض آفریدی‘ جنرل سیکرٹری علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ نیو سبزی اینڈ فروٹ منڈی کی بجلی عرصہ چار ماہ سے منقطع ہے جس سے ہمارے لاکھوں روپے کی سبزی اور فروٹ خراب ہو رہی ہیں 2009 سے منڈی کا ایک میٹر تھا جسے ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام کے لیے استعمال کیا اور تقریباً 36 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر چار ماہ قبل اسے منقطع کر دیا گیا اور آڑھتیوں کی لاکھوں کی سبزی اور فروٹ گوداموں میں گل سڑ گیا اس حوالے سے ٹی ایم او کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کے روبرو مذاکرات کا رستہ اختیار کرنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم او عصمت مروت کے پاس کروڑوں روپے موجود ہیں اور وہ جان بوجھ کر بقایاجات کی ادائیگی نہیں کر رہے بلکہ اس آر میں وہ پرائیویٹ سبزی فروٹ منڈی والوں سے مل کر اس سرکاری منڈی کو ناکام بنانا چاہتے ہیں اگر وہ صوابدیدی اختیارات استعمال کر کے ملازمین کی تنخواہوں کے چیک پر دستخط کر سکتے ہیں تو واپڈا بقایاجات کے 36 لاکھ کے چیک پر دستخط کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او سمیت ٹی او آر امتیاز پراچ سرکاری سبزی منڈی کو تباہ کر کے پرائیویٹ منڈی کو کامیاب کرانے کے درپے ہیں اور ہمیں لاکھوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں اس موقع پر شاہد محمود ضلعی کونسلر اور تحصیل کونسل نائب ناظم شاہد محمود نے بھی احتجاج میں شرکت کر کے آڑھتیان کی حمایت کی اور مشترکہ بطور پر مطالبہ کیا کہ نیو سبزی و فروٹ منڈی کو فوری طور پر بجلی فراہم کی جائے بعد ازاں ڈی ایس پی صدر سرکل ظاہر شاہ نے ایس ایچ او امجد خان کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے اور سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولتے ہوئے ایک دن کی ڈیڈ لائن دی بصورت دیگر دوبارہ روڈ بند کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...