رات گئے شیخوپورہ میں سی ٹی ڈ ی کی کارروائی ،کالعد م تنظیم جماعت احرار کے آٹھ دہشت گرد ہلاک

رات گئے شیخوپورہ میں سی ٹی ڈ ی کی کارروائی ،کالعد م تنظیم جماعت احرار کے آٹھ ...

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارنگ منڈی کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 8دہشت گرد وں کوہلاک کردیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رات گئے نارنگ منڈی میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جواب میں سی ٹی ڈی کے جوانوں نے فائرنگ کر کے 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت احرار گروپ سے تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔مقابلے کے دوران 3سے 4دہشت گرد فرار بھی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 3کلو گرام بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔

مزید : شیخوپورہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...