سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81سانگھڑ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنگشنل میں سخت مقابلے کی توقع
سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81 پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کیلئے پولنگ جاری ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق ایم پی اے جام مدد علی کے مسلم لیگ فنگشنل چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے سے خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جام مدد علی ہی کومیدان میں اتارا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جام نفیس علی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد1 لاکھ ا39ہزار ایک ہے جن میں مرد ووٹرز 76ہزار 4 سو 61اور خواتین ووٹرز62 ہزار 5 سو 40ہیں، جن کے لیے 122 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
یاد رہے پی اے جام مدد علی کی مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔