سکھر میں شادی کے فوری بعد پولیس نے دولہا ،دولہن کے والد اور نکا ح خان کو گرفتار کر لیا ،کیا کر رہے تھے ؟جان کر آپ کو بھی شدید افسوس ہو گا

سکھر میں شادی کے فوری بعد پولیس نے دولہا ،دولہن کے والد اور نکا ح خان کو ...
سکھر میں شادی کے فوری بعد پولیس نے دولہا ،دولہن کے والد اور نکا ح خان کو گرفتار کر لیا ،کیا کر رہے تھے ؟جان کر آپ کو بھی شدید افسوس ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سلطان پور میں 9سال کی بچی کا 45سال کے شخص سے نکاح کرا دیا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد، دولہا اور نکاح خواں سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق پنوقاقل تھانہ کینٹ کی پولیس کو اطلاع ملی کے سلطان پور کے علاقے میں 9 سال کی کمسن بچی کا نکاح 45برس کے شخص عبد الباسط سے کرایا گیا ہے۔اس پرفوری کارروائی کی گئی، پولیس نے بچی کو بازیاب کراکے دولہا، بچی کے والد اور نکاح خواں سمیت موقع پر موجود 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ3 ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بچی اور ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : سکھر