ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے پاکستانیوں سمیت 3300ٹیکس چوروں کیلئے منفرد جیل کا ڈیزائن پیش کر دیا

ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے پاکستانیوں سمیت 3300ٹیکس چوروں ...
ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے پاکستانیوں سمیت 3300ٹیکس چوروں کیلئے منفرد جیل کا ڈیزائن پیش کر دیا

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرس کے ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے ٹیکس چوروں کیلئے منفرد جیل کا ڈیزائن تیار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرس کے معروف ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں منظر عام پر آنے والے پاکستانی سیاستدانوں اور بااثر افراد سمیت 3300ٹیکس چوروں کو قید کرنے کیلئے بحری جہاز پر جیل تیار کرنے کا تصور پیش کیا ہے ۔

پانامہ پیپرز میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے ہزاروں با اثر افراد کے نام آئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں ٹیکس بچانے کے لئے پانامہ میں واقع آف شور کمپنیوں میں خفیہ سرمایہ کاری کی۔

ہرجیل خانے کا رقبہ 9 مربع میٹر ہے جس میں پانامہ لٹیروں کو قید رکھا جاسکتا ہے۔ جہاز پر دائیں اور بائیں 2 جیلیں بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک مرد اور دوسری خواتین کے لیے ہے۔ ڈیزائن کے تحت ہر جیل کی بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے۔ جیل میںسمندری پانی کی ٹریٹمنٹ، ورکشاپ اور جمنازیم بھی شامل ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...