پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف آیا تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے : سابق صدر آصف زرداری کا مشورہ

پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف آیا تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے : ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف دیتی ہے تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔”حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے“۔

ایکسپریس ٹریبیو ن کے مطابق سابق صد ر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں تاہم اگر پاناما کیس کا فیصلہ انکے خلاف آیا تو مان لینا ہی بہتر ہو گا کیونکہ انکے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم بنا سکتے ہیں ۔

انکا کہنا تھاکہ معلوم نہیں نوازشریف پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم یہ ضرور ہے کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اورکسی سلطنت کی طرح پارلیمنٹ کو چلا رہے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...