پانامہ کیس فیصلے سے قبل ہی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں۔۔۔مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

پانامہ کیس فیصلے سے قبل ہی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھر خوشیاں ہی ...
پانامہ کیس فیصلے سے قبل ہی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں۔۔۔مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہاں آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس پانامہ کا فیصلہ آنے والا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے گھر پر خوشیوں کا سماں ہے اور آج ان کی 64 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد یں دیجارہی ہیں۔

مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں : مریم نواز شریف

تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ 20 اپریل 1952 ء کو سکھر میں پیدا ہوئے اور وہ سیاستدان کے علاوہ وکیل بھی ہیں۔قائد حزب اختلاف کی سالگرہ کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ٹیلی فون پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سالگرہ کے دن کوئی اچھا فیصلہ آئے گا۔یاد رہے کہ آج کے دن ہی دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید : قومی