”پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدملک میں ۔۔۔“ معروف اینکر پرسن نے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا ،جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

”پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدملک میں ۔۔۔“ معروف اینکر پرسن ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج سپریم کورٹ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ سنائے گا ،اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں اور دعووں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایسا ہی ایک دعویٰ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ آنے کے بعد ملک میں افراتفری پھیل جائے گی ۔

نجی نیوز چینل نیوز ون کے پروگرام ”لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود“میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم اپنی تمام کابینہ کا ساتھ غیر متعلقہ ہو چکے ہیں اور آج کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی غیر متعلقہ ہو جائے گا چونکہ فیصلہ جس بھی صورت میں سامنے آئے ملک میں افراتفر ی پھیل جائے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف لڑنے کا سوچ رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ پوسٹر لگ گئے ”قائد کا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا“ ،بلدیاتی سطح پر بھی کارکنوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ احتجاج کریںاور اس کام کے لیے پیسہ بھی دیا جا چکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لڑنے کا پورا ارادہ ہے اور وزیراعظم کسی بھی فیصلے کو نہیں مانیں گے جو کلین چٹ سے نیچے ہوا ،یعنی نواز شریف ایسا فیصلہ چاہتے ہیں جس میں انہوں نے کوئی غلط کام نہ کیا ہو ،اگر انہیں سٹیپ ڈاﺅن کیا گیا یا کمیشن بنا یا گیا تو یہ فیصلہ نواز شریف کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ اینکر پرسن نے مزید کہا کہ ملک میں جب افراتفری کا ماحول ہوگا تو نواز شریف کہیں گے میں کچھ نہیں کررہا ،یہ سب عوام کے جذبات ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...