ستاروں کی پوزیشن پی ٹی آئی کے حق میں،ن لیگ کیلئے کسی اچھی خبر کا امکان نہیں:معروف نجومی سامعہ خان

ستاروں کی پوزیشن پی ٹی آئی کے حق میں،ن لیگ کیلئے کسی اچھی خبر کا امکان ...
ستاروں کی پوزیشن پی ٹی آئی کے حق میں،ن لیگ کیلئے کسی اچھی خبر کا امکان نہیں:معروف نجومی سامعہ خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پانامہ کیس فیصلے پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستاروں کی پوزیشن پی ٹی آئی کے حق میں ہے اور آج ن لیگ کے لئے کوئی اچھی خبر نہ آنے کا امکان ہے۔

مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں : مریم نواز شریف

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ اگرفیصلہ 21 اپریل کے بعد آتا تو وزیراعظم کیلئے کوئی مسئلے کی بات نہیں تھی مگر فیصلہ21 اپریل سے قبل آرہا ہے تو 4 ستارے وزیراعظم کی مخالفت کررہے ہیں اور اس لئے ن لیگ کو سیاسی طور پر دھچکا لگ سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ کیس کے فیصلے کے بعد ن جمہوریت کو کچھ ہوگا اور نہ ہی معیشت کو کوئی فرق پڑے گا جبکہ ملکی حالات اچھے طریقے سے چلتے رہیں گے۔واضح رہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں سنایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...