ڈی جی خان سنٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی

ڈی جی خان سنٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی
ڈی جی خان سنٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) دہرے قتل کے مجرم کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں پھانسی دے دی گئی۔ ضلع راجن پور کے حضور بخش نے 4 جون 1995ءکو ناجائز تعلقات کے شعبہ میں اپنی بیوی بھراواں مائی اور محمد اقبال کو قتل کردیا تھا، مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج راجن پور نے مجرم حضور بخش کو 15 دسمبر 1999ءکو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا، ملزم نے سزا کے خلاف ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور صدر پاکستان کے پاس اپیلیں کیں جو مسترد کردی گئی جس پر گزشتہ روز مجرم حضور بخش کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا، نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔