پانامہ کیس فیصلہ،لاہور پولیس نے سیاسی رہنماؤں سے حلف نامے لے لئے

پانامہ کیس فیصلہ،لاہور پولیس نے سیاسی رہنماؤں سے حلف نامے لے لئے
پانامہ کیس فیصلہ،لاہور پولیس نے سیاسی رہنماؤں سے حلف نامے لے لئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس فیصلے کے پیش نظر کسی بھی سیاسی کشیدگی سے بچنے کیلئے لاہور پولیس نے سیاسی رہنماؤں سے حلف نامے لے لئے ہیں۔

مضبوط ترین لوہا گرم ترین آگ میں تپ کر ہی تیار ہوتا ہے:مریم نواز کا ٹوئٹ

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج پانامہ کیس فیصلے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی کا سدباب کرنے کیلئے لاہور پولیس نے سیاسی رہنماؤں سے حلف نامہ لیا ہے کہ فیصلے کے بعد قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے،کوئی بھی جلسہ،جلوس یا ریلی ہوئی تو پرامن ہوگی۔واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

”پاناما کیس کے فیصلے میں انشااللہ نون لیگ ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی خوشی اور عمران خان کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

مزید : لاہور