حلوائیوں نے معمول سے زیادہ فروخت کے پیش نظر زیادہ مال تیار کرلیا

حلوائیوں نے معمول سے زیادہ فروخت کے پیش نظر زیادہ مال تیار کرلیا

اسلام آباد(این این آئی)پانامہ کیس کا کیا فیصلہ آئے گا اس حوالے سے حکمران جماعت (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے حامی تذبذب کا شکار رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہر جگہ پانامہ کے حوالے گفتگو ہوتی رہی۔اس حوالے سے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن اپنے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے لئے پر جوش دکھائی دئیے لیکن پیشگی مٹھائیاں خریدنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آئے۔حامیوں کا کہنا تھاکہ فیصلہ آنے کے بعد پورے ملک میں مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔

پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف آیا تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے : سابق صدر آصف زرداری کا مشورہ

علاوہ ازیں حلوائیوں نے پانامہ کیس کے فیصلے کے باعث معمول سے زیادہ فروخت کے پیش نظر زیادہ کئی گنا زائد مال تیار کر لیا ہے جبکہ کئی مقامات پر حکومت اور پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والوں نے مفت مٹھائی تقسیم کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...