آج پانامہ کیس فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کا رویہ کیا ہے:نعیم الحق

آج پانامہ کیس فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کا رویہ کیا ہے:نعیم ...
آج پانامہ کیس فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کا رویہ کیا ہے:نعیم الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج پانامہ کیس فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کا رویہ کیا ہے،سپریم کورٹ میں پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔

”پاناما کیس کے فیصلے میں انشااللہ نون لیگ ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی خوشی اور عمران خان کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، ان کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، حکمرانوں کو غرور اور تکبر سے نکل کر اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا، ان کی حکومتی کارکردگی صرف فیتے کاٹنے تک رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پتا چل جائیگا کہ موجودہ حکومت کا کیا رویہ ہے، 30ارب کے اشتہاروں میں صرف دو بھائیوں کی تصاویرلگی ہوئی ہیں، عوام کو اندازہ ہوچکا ہے کہ حکمران طبقے کو صرف اپنے مفادات کا خیال ہے، عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے لیے جائیدادیں بنائی گئیں اورحکومتی اقدامات صرف اشتہارات تک محدود رہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے، ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال قوم کے لیے تشویشناک ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلیے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید : قومی