وہ شخص جس سے ہر ٹی وی چینل پانامہ کیس سے متعلق بات کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے مگر وہ مل نہیں رہا۔۔۔ یہ کون ہیں اور کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

وہ شخص جس سے ہر ٹی وی چینل پانامہ کیس سے متعلق بات کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر ...
وہ شخص جس سے ہر ٹی وی چینل پانامہ کیس سے متعلق بات کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے مگر وہ مل نہیں رہا۔۔۔ یہ کون ہیں اور کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ آ چکا ہے اور ٹی وی چینل، سوشل میڈیا سمیت ہر جانب پانامہ ہی کا چرچہ ہے۔ تمام ٹی وی چینلز پر سیاسی جماعتوں کے رہنماء، تجزیہ کار اور قانونی ماہرین چھائے ہوئے ہیں اور اپنا اپنا موقف دینے میں مصروف ہیں۔

پاناما لیکس کیس ،اہم ادارے کے سربراہ کو فارغ کیا جا سکتا ہے ،نجم سیٹھی نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

مگر اس سارے معاملے میں ایک شخص ایسا بھی ہے جسے ڈھونڈنے کیلئے تمام چینلز سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں مگر وہ ہیں کہ کھوج لگانے پر بھی ملنے میں نہیں آ رہے۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاور ملک کے نامور قانون دان اعتزاز احسن ہیں جو پانامہ کے معاملے پر خاصے سرگرم رہے ۔وہ دراصل پیپلزپارٹی کے اجلاس میں مصروف تھے اور بعدازاں سابق صدر زرداری کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے آگئے ۔

اگرچہ وہ عملی طور پر اس کیس کا حصہ نہیں بنے مگر سماعت کے دوران مختلف ٹی وی پروگراموں میں بیٹھ کر مفید مشورے دیتے رہے ہیں جبکہ منگل کے روز بھی انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس کے فیصلے سے کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی بڑا فیصلہ سنائے جانے کا امکان نہیں ہے۔

نواز شریف آج بھی وزیراعظم،پانامہ فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے:شہباز شریف

انہوں نے خصوصی انٹرویو میں یہ کہہ تو دیا مگر اس کے بعد ہر ٹی وی چینل کی کوشش ہے کہ وہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ایک مرتبہ اعتزاز احسن سے گفتگو کر کے ان کی انتہائی اہم ماہرانہ رائے حاصل کر لے مگر ہر چینل اپنی کوشش میں مکمل طور پر ناکام ہے اور لاکھ کوشش کے باوجود بھی اعتزاز احسن کا موقف عوام تک پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس