ایوارڈز تعلقات پر نہیں معیار پر دئیے جائیں: صبا قمر

ایوارڈز تعلقات پر نہیں معیار پر دئیے جائیں: صبا قمر
ایوارڈز تعلقات پر نہیں معیار پر دئیے جائیں: صبا قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کا حصہ بن کر مطمئن نہیں ہوتی، کسی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ اس بات کے خلاف ہوں جس کے پیش نظر کئی عرصہ سے من پسند افراد کو اعزازت سے نوازا جا رہا ہے اور اداکاری کے ذریعہ خود کا لوہا منوانے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے ماحول میں بہتر محسوس نہیں کرتی اس لیے ایوارڈ میں شرکت نہیں کر رہی کیونکہ زندگی اور وقت دونوں قیمتی ہیں، میں اسے چڑیا گھر کا بندر بن کر ضائع نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2004 سے انڈسٹری کا حصہ ہوں، ایوارڈز معیار دیکھتے ہوئے دینا چاہیے نہ کہ فنکار کے رعب و تعلقات کو دیکھتے ہوئے، میں نے بہت محنت کی ہے میں تالیاں بجانے والی اداکارہ نہیں ہوں۔مجھے لکس سٹائل ایوارڈز میں جاکر اچھا نہیں لگتا، میں صرف اس کا اظہار کررہی ہوں۔

مزید :

تفریح -